خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کی ہدایت کردی
خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کا 8 مارچ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیاگیا ، تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ،، پرویز مشرف 7 روز میں وطن واپسی پر سکیورٹی کے حوالے سے وزارت داخلہ کو تحریری درخواست دیں، تحریری درخواست نہ دی تو حکومت پرویز مشرف کو گرفتار کرکے واپس لائے،، پرویز مشرف کی بیرون ملک تمام جائیداد ضبط کی جائے، وزارت داخلہ پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ بھی معطل کرسکتی ہے،، خصوصی عدالت میں سنگین غداری کیس کی سماعت 8 مارچ کو ہوئی تھی، خصوصی عدالت کا 8 مارچ کی سماعت کا حکمنامہ 4 صفحات پر مشتمل ہے، عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کی واپسی کیلئے حکومت کے اب تک کے اقدامات مایوس کن ہیں، پرویز مشرف عدالتی مفرور اور اس وقت دبئی میں رہائش پذیر ہیں،، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مجرمان کے تبادلے کا معاہدہ موجود ہے،معاہدے کے تحت پرویز مشرف کی گرفتاری اور دبئی کی جائیداد ضبطی بھی ہوسکتی ہے،، خصوصی عدالت نے حکم دیا ہے کہ وزارت داخلہ پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرے