پاکستان،ایران کا تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان اور ایران نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے آج سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ایران کے نائب وزیرخارجہ سید عباس Araghchi کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں طے پایا۔
فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی ایک ٹویٹ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے خطے میں امن اور کشیدگی کے خاتمے کےلئے پاکستان کی خواہش کو اجاگر کیا۔
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے آج ایتھوپیا کے وزیر مملکت مارکوسTeklerike سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے دوطرفہ اقتصادی، تجارتی و اقتصادی تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔