نیوزی لینڈ دہشت گردی: برطانیہ میں شاہی محل، وزیراعظم ہاؤس کی عمارت پر قومی پرچم سرنگوں
نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کی برطانیہ نے شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔ وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کے خاندانوں اور زخموں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، نیوزی لینڈ کی ہرممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔ متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے بکنگھم پیلس، وزیراعظم ہاؤس اور وزارت داخلہ کی عمارتوں پر برطانوی پرچم سرنگوں کردیا گیا لندن، مانچسٹر، گلاسگو اور دیگر شہروں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی، مساجد کے اطراف اضافی نفری تعینات ہیں۔ وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ برطانیہ نیوزی لینڈ سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ گلاسگو کی سینٹرل مسجد میں اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹریجن کا کہنا تھا برطانیہ میں اسلامو فوبیا یا نسلی تعصب کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ لندن کے میئر صادق خان نے بھی متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا، برطانوی حکام نے مسلمانوں سمیت تمام شہریوں کو یقین دہائی کرائی ہے کہ ان کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔