ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کردی
فیڈرل بورڈآف ریونیونے ٹیکس سال دوہزاراٹھارہ کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں رواں ماہ کی اکتیس تک توسیع کردی ہے۔ ادارے کی پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ مختلف تجارتی اداروں ،تنظیموں اوردیگر ٹیکس دہندگان کے مطالبے پرکیاگیا۔اب تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے تمام افرادپرزوردیاگیاہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ایف بی آر نے واضح کیاہے کہ توسیع شدہ تاریخ تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔