کوئٹہ :بلوچستان کے مختلف علاقوں میں4.8 شدت زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکلے آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن میں کوئٹہ، سبی، ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر شامل ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 72کلو میٹر شمال مغرب تھا۔