گزشتہ ہفتے تجارتی خسارے میں 90کروڑ ڈالرکمی آئی:وزیر خزانہ
وزیرخزانہ اسدعمر نے کہاہے کہ گزشتہ ہفتے تجارتی خسارے میں نوے کروڑ ڈالرکمی آئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں بہترفیصدکم ہے۔انہوں نے ایک ٹوئیٹرپیغام میں کہاکہ تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے ایک ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر کے مقابلے میں کم ہوکرپینتیس کروڑساٹھ لاکھ ڈالر رہ گیاہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ مہینے حسابات جاریہ کے خسارے میں ہونے والی کمی گزشتہ انیس ماہ کی کم ترین سطح ہے۔