کوئٹہ اچھی ٹیم ہے لیکن ہمارے پاس بھی اچھے کھلاڑی ہیں:ڈیرن سیمی
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو یہاں فائدہ ہوگا، کوشش کریں گے کہ پہلے بیٹنگ کریں تو بڑا اسکور بنائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ کوئٹہ اچھی ٹیم ہے لیکن ہمارے پاس بھی اچھے کھلاڑی ہیں، شین واٹسن ہمارے لیے پریشانی کا باعث نہیں بن سکتے۔انہوں نے کہا کہ میں بولنگ نہیں کر پا رہا لیکن ہماری ٹیم میں ٹورنامنٹ کی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر حسن علی موجود ہے اور ان کے ساتھ وہاب ریاض کا ہونا بہترین ہے۔ڈیرن سیمی نے مزید کہا کہ مصباح ہماری ٹیم کی خوبصورتی ہے اور زلمی کسی ایک کھلاڑی پر نہیں ٹیم کی طرح کھیلتی ہے جب کہ میری خود کی پرفارمنس میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے کیونکہ پشاور زلمی کو میری ضرورت ہے۔ان کا پی ایس ایل کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس لیگ میں بولنگ کا معیار بہت اعلی ہے لیکن یہ کہنا غلط ہوگا کہ پی ایس ایل سے بیٹسمین نہیں مل رہے۔