نیوزی لینڈ دہشت گرد حملے میں متاثرہ افراد کے قریبی لواحقین کے لیے ویزہ سہولت کا اہتمام
نیوزی لینڈ دہشت گرد حملے میں متاثرہ افراد کے قریبی لواحقین کے لیے ویزہ سہولت کا اہتمام کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دفتر خارجہ لواحقین کے لیے نیوزی لینڈ کے ویزہ کے لیے معاونت فراہم کرے گا متاثرہ افراد کے اہل خانہ نیوزی لینڈ کے ویزہ کے لیے درخواست دیں۔ویزہ کے لیے درخواست نمبر ،پاسپورٹ کاپی نیوزی لینڈ کے اعزازی قونصل جنرل کو بھیجی جائیں۔اعزازی قونصل جنرل معین فدا سے ای میل اور فون کے زریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ای میل ایڈریس moin@fudda.org پر رابطہ کیا جا سکتاہے۔