پاکستان پرامن ملک ہے اور اپنی سرزمین پر کرکٹ کی مکمل بحالی چاہتا ہے، صدر
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اپنی سرزمین پر کرکٹ کی مکمل بحالی چاہتا ہے۔ کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کی ٹیموں کے اعزاز میں دئیے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ ملک میں آئندہ دنوں میں مزید کرکٹ میچ ہوںگے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں پی ایس ایل فور کے کامیاب انعقاد پر پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کیلئے آنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملک میں کھیلوں خصوصا کرکٹ کے فروغ ایسے ٹورنامنٹ منعقد کرانے کیلئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔