جاپان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 839 تک پہنچ گئی
جاپان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کی اطلاعات کے بعد شب 8 بجے تک نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر839 تک پہنچ گئی ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے یہ اعداد و شمار مقامی حکومتوں اور وزارت صحت نے مرتب کیے ہیں۔ متاثرین کی اس تعداد میں امریکی کمپنی کے زیر انتظام کروز شپ کے 697 اور چین سے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے وآپس آنے والے 14 افراد شامل نہیں ہیں ۔ دوسری جانب ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہے جن میں جاپان میں متاثر ہونے والے 24 اور کروز شپ کے دیگر 7 افراد شامل ہیں۔ ہوکّائیدو میں سب سے زیادہ 148 مریض ہیں جبکہ آئیچی 121 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اوساکا میں متاثرہ افراد کی تعداد 106 جبکہ ٹوکیو میں 90 ہے۔ ہیوگو میں 78 اور کاناگاوا میں 55 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔