وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے اقدامات پر آج ویڈیوکانفرنس طلب کرلی
پشاور : وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے اقدامات پر آج ویڈیوکانفرنس طلب کرلی ، جس میں وزیراعلیٰ کے پی محمودخان وزیراعظم کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرونا کےاقدامات پرآج ویڈیو کانفرنس طلب کرلی ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمودخان بھی ویڈیوکانفرنس میں شریک ہوں گے اور وزیراعظم کوحکومتی اقدامات سےآگاہ کریں گے۔ ویڈیو کانفرنس میں افغان سرحد، محکمہ صحت،بحالی سمیت دیگراداروں کی تیاریوں سےآگاہی دی جائے گی۔ دوسری جانب محمودخان نے کروناکی روک تھام سےمتعلق اجلاس بھی آج طلب کیاہے، اجلاس میں کورونا کی روک تھام سےمتعلق اقدامات سےآگاہ کیا جائے گا۔