پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 45 منٹ کے وقفے کے بعد ٹریڈنگ بحال
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 45 منٹ وقفے کے بعد ٹریڈنگ بحال کر دی گئی ہے۔ مارکیٹ 1579 پوائنٹس کی کمی سے 34,480 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ شدید مندی کے باعث انڈیکس 35ہزار حد سے بھی نیچے چلا گیا تھا۔ مارکیٹ 1651 پوائنٹس کمی کے بعد 34ہزار409 پر روکی گئی تھی۔ کاروبار کے آغاز سے اب تک مارکیٹ میں 4 اعشاریہ 38 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں مندی کے باعث پیر، جمعرات اور جمعہ کو بھی کاروبار 45 منٹ کیلئے روکا گیا تھا۔ جمعہ کے روز مارکیٹ 104 پوائنٹس کے اضافے سے 36ہزار 60پواٹنس پر بند ہوئی تھی۔