لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، تین غیر ملکی کھلاڑی وطن واپسی کیلئے تیار

کورونا وائرس کے خوف نے پی ایس ایل کے رنگ کو پھیکا کردیا۔ مزید تین غیر ملکی کھلاڑیوں نے باقی میچز کھیلنے سے معذرت کر لی۔ قلندرز نے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کر لیا۔ لاہور قلندر کو بڑا دھچکا تین غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے دستبردار ہو گئے۔ آسٹریلین کھلاڑی کرس لین، ساؤتھ افریقن ڈیوڈ ویزے اور سری لنکن سیکوگے پرسانا نے سیمی فائنل کھیلنے سے معذرت کرلی۔ کرس لین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں بے یقینی کی سی کیفیت ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور قلندر نے کرس لین اور ڈیوڈ ویزے کی وطن واپسی کے فیصلہ کے بعد متبادل کے طور پر عابد علی اور آغا سلمان کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے