کلاس ون سے آٹھویں تک بچوں کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ
محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا وائرس کے پیش نظرکلاس ون سے آٹھویں تک پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ میٹرک کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیرتعلیم سعید غنی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں کمیٹی نے کلاس ون سے آٹھویں تک بچوں کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ پرائیویٹ اسکولز کو اسٹاف سمیت بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک کے بچوں کے امتحانات ہونگے، انہیں پروموٹ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے