کورونا وائرس کے پیش نظر کویت میں اذان کے الفاظ تبدیل
کویت میں تمام مسلمانوں کو کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر مساجدکی بجائے گھروں میں نماز پڑھنے کی ہدایت دی گئی ہے وزارت اوقاف اور اسلامی امور کی جانب سے کویت کی مساجد میں تمام اجتماعی اور جمعہ کی نمازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے سیاست ڈاٹ کام کے مطابق کویت میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اجتماعی عبادت کو منسوخ کیا گیاہو ملک بھر میں موذنین نے اذانوں میں ترمیم کرتے ہوئے ”حتی علی الصلوة“ کی بجائے ”الصلوة فی بیوتکم“ کی صدائیں بلند کیں۔ یعنی ”آو نماز کی طرف“ کے الفاظ کی بجائے ”نماز گھروں میں پڑھو“ کہا گیا۔