لاہور ہائیکورٹ نے سرجیکل ماسک، سینیٹائزر کی عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے سرجیکل ماسک، ہینڈ سینیٹائرز کی عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا ہے۔پیر کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے کورونا وائرس سے بچائو کے سامان کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام کو منگل کو طلب کر لیا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت ماسک، سینیٹائزر، سمیت دیگر ضروری اقدامات کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے استفسار کیا کہ حکومت نے ابھی تک سرجیکل ماسک کی قیمت کیوں مقرر نہیں کی جبکہ ہینڈ سینیٹائرز کی عدم دستیابی کی کیا وجوہات ہیں؟واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے والے درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ماسک اور ہینڈ سینیٹائرز مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں اور لاہور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کوئی احتیاطی اقدامات بھی نہیں کیے جا ر ہیں۔