سندھ میں کورونا وائرس کے87 کیسز، ملک بھر میں تعداد 105 ہوگئی
سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 87 ہوگئی جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی تعداد 105ہوگئی۔سندھ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ تفتان سے سکھر آنے والے اب تک 61 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 25 کیسز کراچی اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ تفتان سے سکھر آنے والے مزید 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 10 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔