میانمار:احتجاجی مظاہرین پرسیکیورٹی فورسز کی پُرتشدد کارروائی کے دوران 49 افرادہلاک
میانمارکے مختلف علاقوں میں اقتدارپرفوجی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرین پرسیکیورٹی فورسز کی تازہ پُرتشدد کارروائی کے دوران انتالیس افرادہلاک ہوگئے ہیں۔سیکیورٹی فورسزنے ینگون شہر کے بڑے علاقے میں ڈنڈوں اورچاقوئوں سے لیس مظاہرین پر فائرنگ کردی۔
فوج نے صنعتی شہر Hlaing Tharyarمیں نو کاروباری مراکزپرحملوں کے بعدمارشل لاء نافذ کردیاہے۔گزشتہ ماہ کی پہلی تاریخ سے فوجی بغاوت کے بعد سیکیورٹی فورسز کی پُرتشدد کارروائیوں کے دوران اب تک مجموعی طورپر ایک سوچھبیس افرادہلاک ہوئے ہیں۔فوجی حکمرانوں نے ملک کی سیاسی رہنمااورنیشنل لیگ فارڈیموکریسی پارٹی کی سربراہ آن سان سوچی کوحراست میں لے رکھاہے۔