گھریلو جھگڑا: ملزم نے والدہ ، 2بھائیوں اور بھابی کو قتل کر دیا
سوات میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد کوقتل کر د یا گیا۔پولیس کے مطابق سوات میں گھریلو جھگڑے کے باعث ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی والدہ، 2 بھائیوں اور بھابی کو قتل کر دیا۔فائرنگ کے واقعہ میں ملزم نے اپنی 2بھابھیوں اور ایک بھتیجے کو بھی زخمی کر دیا، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے واقعہ کی تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ گھریلو تنازعہ کے باعث پیش آیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔