مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کیسز12کروڑ7لاکھ71ہزار سے تجاوز کر گئے.
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2672073ہو گئیں ،کیسز12کروڑ7لاکھ71ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں548013ہو گئیں ،کیسز3کروڑ1لاکھ38ہزار سے بڑھ گئے ۔ کورونا سے متاثرہ ممالک میں برازیل دوسرے نمبر پر جہاں ہلاکتیں279060ہو گئیں،کیسز1کروڑ15لاکھ25ہزار سے زائد ہو گئے ۔ بھارت میں کورونا سے ہلاکتیں158892ہو گئیں ،کیسز1کروڑ14لاکھ9ہزار سے تجاوز کر گئے ۔روس میں92494افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسز44لاکھ تک پہنچ گئے ۔برطانیہ میں ہلاکتیں125580تک پہنچ گئیں،کیسز42لاکھ63ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں اموات102499ہو گئیں ،کیسز32لاکھ38ہزار سے بڑھ گئے ۔سپین میں اموات72424ہو گئیں ،کیسز31لاکھ95ہزار سے بڑھ گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ74لاکھ 16ہزار سے زائد اور 2 کروڑ6لاکھ 82 ہزار سے زائد فعال کیسزہے ۔