الیکشن کمیشن: وزیراعظم کے خلاف پیپلزپارٹی کی درخواست مسترد
پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف سینیٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹس سے متعلق درخواست دائر کی جس پر ممبر الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا ارشاد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ نیئر بخاری نے مؤقف اپنایا کہ وزیراعظم نے شیڈول کے اعلان کے بعد ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 181 کی بھی خلاف ورزی کی جب کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کی بھی توہین کی اور بادی النظر میں یہ کرپٹ پریکٹس کا کیس ہے۔