کوسوو کا مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانے کے قیام کا اقدام ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔ اردن
اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفائز نے کہا ہے کہ کوسوو کا مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کے قیام کا ناقابل قبول ہے ۔انہوں نے بیان میں کہا کہ کوسوو کا مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانے کے قیام کا اقدام ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے، کوسوو نے القدس میں اسرائیل کے ہاں اپنا سفارت خانہ قائم کرکے بین الاقوامی قوانین اور عالمی اداروں کی قراردوں کی صریح خلاف ورزی کی ہے، بیت المقدس ایک متنازع علاقہ ہے اور اسے کسی صورت میں اسرائیل کا دارالحکومت قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوسوو کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا بیت المقدس کے آئینی اور تاریخی اسٹیس کو تبدیل کرنے کوشش ہے۔ ایسا کوئی بھی اقدام باطل، غیرآئینی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کا قیام بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کے ساتھ مربوط ہے۔ اردن 1967 کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کا مطالبہ جاری رکھے گا۔