پی ڈی ایم میں فاصلے بڑھ چکے ، یہ بیل منڈھے نہیں چڑھے گی : شیخ رشید
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم میں فاصلے بڑھ چکے، یہ بیل منڈھے نہیں چڑھے گی۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کسی قیمت پر پاکستان نہیں آئیں گے، سینیٹ الیکشن ہوگیا، آصف زرداری نے جو کوشش کرنا تھی کرلی۔فواد چودھری بولے نواز شریف آنے کی ہمت تو کریں، ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے، اسد عمر نے کہا آصف زرداری اور نواز شریف دونوں سمجھتے ہیں ایک دوسرے کو استعمال کررہا ہے۔