صدرمملکت کا شوکت ترین کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت، ورثا ء کے ساتھ اظہارِ ہمدردی اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔