خصوصی افراد کو ان کے ہنر کے مطابق ملازمتوں کے ساتھ جوڑنا ہوگا، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت خصوصی افراد کی بہبود میں مالیاتی خدمات کے کردار کے حوالے سے اجلاس صدر مملکت کا خصوصی افراد کی استعداد کار بڑھانے ، کیریئر کونسلنگ کی ضرورت پر زور خصوصی افراد کو ان کے ہنر کے مطابق ملازمتوں کے ساتھ جوڑنا ہوگا، صدر مملکت 3,346 خصوصی افراد کو مائیکرو ہیلتھ انشورنس کوریج اور 14,039 خصوصی افراد کو مصنوعی اعضاء فراہم کیے، بریفنگ نیوٹک خصوصی افراد کو مفت تربیت اور ہنر فراہم کرنے ، مفت رہائش اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات فراہم کرنے جارہا ہے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹک بینکوں کی جانب سے جلد ہی خصوصی افراد کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کیے جائیں گے، ڈائریکٹر اسلامک فنانس، اسٹیٹ بینک آف پاکستان صدر مملکت نے خصوصی افراد کی بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی