جرمنی میں پاکستانی شہری چاقو حملے میں قتل، بیوی بیٹی شدید زخمی

Mar 16, 2024 | 11:13

جرمنی میں کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد فہیم کوایک جنونی جرمن باشندے نے چاقو کے وار سے قتل جبکہ اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی کو شدید زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ریاست بادن ورٹمنبرگ کے شہر اولم میں جنونی مقامی باشندے نے پاکستانی نژاد جرمن شہری کے گھر میں داخل ہوکر چاقو کے وار کیے۔حملے کے نتیجے میں 58 سالہ پاکستانی نژاد فہیم الدین موقع پر جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کے وقت دو بیٹیاں گھر میں چھپ جانے کی وجہ سے محفوظ رہیں۔پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور فائرنگ کر کے حملہ ا?ور کو ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل ذہنی مریض تھا اور کچھ ماہ قبل ہی دماغی علاج کروا کے واپس آیا تھا۔

مزیدخبریں