چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا وزیراعظم کونااہل قراردینے سے متعلق درخواست کی سماعت کرنےسے انکار۔
مقامی وکیل نے یوسف رضا گیلانی کی جگہ نگران وزیراعظم مقرر کرنے کےلیےلاہور ہائیکورٹ میں درخوست دائر کی تھی جس کی ابتدائی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یوسف رضا گیلانی سزایافتہ مجرم ہیں اس لیے ان کی جگہ نگران وزیراعظم مقرر کرنےکے احکامات جاری کیے جائیں۔ چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے درخواست کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عمر عطابندیال کو بھجوادیا ہے،جسٹس عمرعطا بندیال وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت بھی کررہےہیں۔