وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس جاری ہے جس میں نیٹو سپلائی کی بحالی سمیت آٹھ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جارہا ہے۔

کابینہ اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ فیڈرل بینولینٹ فنڈ اور گروپ انشورنس کے حوالے سے ایکٹ میں ترمیم کی منظوری بھی دی جائے گی، کابینہ اجلاس میں لیبیا اور پاکستان کے مابین دفاع کے شعبےمیں اشتراک کے حوالے سے ایم او یو کی منظوری بھی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کو دفاعی کمیٹی میں کئے جانے والے فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا کابینہ گزشتہ اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لےگی۔