ننکانہ صاحب میں زمیندار کے دو بیٹوں نے محنت کش کے دس سالہ بیٹے پر ظلم کی انتہا کردی، بچہ تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل۔

ننکانہ صاحب کے علاقہ سید والا کے گاؤں کویرا کلاں میں محنت کش محمد یوسف کا دس سالہ بیٹا قاسم علی کھیتوں میں بھینسیں چرارہا تھا کہ زمیندارمحسن علی کھرل کے دو بیٹوں پپو اور مرتضیٰ کے ساتھ ایک چھڑی پرتکرار ہوگئی جس پرانہوں نے قاسم علی پر ظلم کی انتہا کردی اوراسے بھینس کی دم سےباندھ کر گھسیٹتے رہے۔دس سالہ قاسم کی چیخ و پکار کے باوجود وہاں موجود افراد تماشا دیکھتے رہے تاہم گاؤں سے باہر کے لوگوں نے اسے آزاد کروایا۔بچے کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اُسے جنرل ہسپتال لاہورمنتقل کردیاگیا ہے۔ دس سالہ قاسم علی کےوالدین نے صحافیوں کوبتایا کہ ان کے بچے پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے لیکن تھانہ سید والا پولیس مقدمہ درج کرنے کے بجائے زمیندار کے ساتھ مل گئی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔