نیٹواور امریکہ سے تعلقات نازک موڑپر ہیںاس حوالے سے جذبات سے بالا ہوکراہم فیصلے کرنا ہوں گے۔ وزیراعظم
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس سےخطاب میں سید یوسف رضا گیلانی نے کابینہ کو اپنے دورہ برطانیہ کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کا دورہ برطانیہ انتہائی کامیاب رہا جبکہ برطانیہ نے پاکستان میں جمہوری استحکام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے صحت، تعلیم، دفاع اور تجارتی شعبے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اوردونوں ممالک کے درمیان دوہزار پندرہ تک تجارت دو ارب پچاس ہزار پاؤنڈ تک بڑھانےاور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہواہے۔پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نازک دور سے گزررہے ہیں اور ہمیں جذبات سے بالاتر ملکی مفاد میں فیصلے کرنا ہونگے، وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت اصولی موقف پر قائم رہے گی اور ایسا کوئی اقدام نہیں کرے گی جو ملکی مفاد کے منافی ہو۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی مخالفین اپنے بیانات کے ذریعے عدلیہ پر اثر انداز ہونےکی کوشش کررہے ہیں، توہین عدالت کیس میں اپیل ان کا حق ہے اور انہیں امید ہے کہ انصاف ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ دھمکیوں سے مرعوب ہوئے بغیرآئین کا تحفظ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دےگی۔