پیپلز پارٹی کے سندھ کارڈ کا کریڈٹ ختم ہوچکا،اب ہمارا پاکستان کارڈ چلے گا۔ میاں نواز شریف

شکار پور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون عوام کی بےلوث خدمت پر یقین رکھتی ہے،پاکستان کو اپنا ملک سمجھے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے لیکن بد قسمتی سے موجودہ حکمران مسائل سے لاتعلق ہیں، اگر وہ بحران حل نہیں کرسکتے تو گھر چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کارڈ استعمال کرنے والوں نے اپنی ہی جیبیں بھری ہیں لیکن اب اس کارڈ میں بھی کریڈٹ نہیں رہا اور اس کی جگہ مسلم لیگ نون کا پاکستان کریڈٹ چلے گا۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ حکمران ہر اچھا مشورہ دینے والے کے خلاف ہوجاتے ہیں،پیپلزپارٹی نے ماضی سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا۔انہوں نے کہا کہ ہم خلوص نیت سے حکومت کے ساتھ چلے تھے لیکن حکمرانوں کی نیت صاف نہیں تھی۔