نیٹو سپلائی کی بحالی پرعسکری یا سول حکام نےکوئی یقین دہانی نہیں کرائی، توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئےکار لائےجائیں گے۔ قمرزمان کائرہ
وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتےہوئے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پر چپکے چپکے کوئی فیصلے نہیں کرینگے، سول اور عسکری قیادت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا اگر نیٹو سپلائی بحال ہوئی تو پارلیمنٹ کی شرائط پرہوگی۔ انہوں نےکہاکہ توہین عدالت کاتفصیلی فیصلہ وزیراعظم کی غیرموجودگی میں جاری ہوا، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دورہ برطانیہ کےحوالےسے غلط رپورٹننگ ہوئی جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق اپوزیشن کیساتھ رابطوں سے بھی کابینہ کو آگاہ کیا، چیف الیکشن کمشنر کیلئے وزیراعظم نے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے ہیں۔ توانائی بحران کے حوالےسے وفاقی وزیر اطلاعات نے یقین دہانی کرائی کہ توانائی بحران پرقابو پانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائیں گے،