مخدوم شہاب الدین نے ممنوعہ کیمیکل کوٹہ سکینڈل میں اے این ایف ریجنل ہیڈ کوارٹر میں تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوکربیان ریکارڈ کرا دیا۔

مخدوم شہاب الدین کو بریگیڈیر فہیم کی سربراہی میں اے این ایف کی تین رکنی ٹیم نے تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا، انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ عبدالستارنامی کسی شخص کو نہیں جانتے اور نہ ہی ان کا اس سکینڈل سے کوئی تعلق ہے۔ مخدوم شہاب الدین کا کہنا تھا کہ ممنوعہ کیمیکل لینے والی کسی کمپنی کا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی ان کا اس کوٹہ سکینڈل سے کوئی تعلق ہے، تحقیقاتی ٹیم نے وفاقی وزیر سے مختلف سوالات بھی پوچھے جن کا انہوں نے جواب دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے بھی پیش ہوکراپنا بیان ریکارڈکرایا تھا اوراے این ایف نے پانچ گھنٹے تک وزیراعظم کے صاحبزادے سے تفتیش کی تھی