نیوزی لینڈ میں ہونے والی تحقیق میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دفاتر میں اپنی میز پر دوپہر کا کھانا کھانا صحت کے لئے شدید نقصان دہ ہے۔
نیوزی لینڈ کے میڈیکل ریسرچ سنٹر کےسائنسدانوں کے مطابق اکثر دفتری ملازمین وقت کی کمی کے باعث افرا تفری میں اپنے کام کی جگہ پر ہی دوپہر کا کھانا کھا لیتے ہیں جوکہ انتہائی خطرناک ہے،ڈاکٹر رچرڈ ہیسلے کا کہنا ہے کہ دفاتر میں اپنی میز پر کھانا تناول کرنے والے افراد کے اندر خون کے لوتھڑے بننے کا خطرہ دو گنا ہوجاتا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ دفاتر میں کم جسمانی سرگرمیاں بھی موٹاپے، ذیابطیس اور امراض قلب کا باعث بنتی ہیں۔تحقیق کے مطابق لوتھڑے بننےسے جسم میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے جس سے کسی شریان میں خون جم سکتا ہے جو دل کے دورے کا سبب بنتا ہے۔