ایران اور جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے کے درمیان ایٹمی مسئلے پر مذاکرات کا دوسرا دورآئندہ ہفتے ہوگا

آسٹریا میں آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اوراقوام متحدہ کے چیف ایٹمی انسپکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان ایٹمی مسئلے پر مذاکرات آئندہ ہفتے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات میں ایران کے ایٹمی پروگرام میں ممکنہ فوجی مقاصد پر توجہ دی گئی ہے۔ادھر ایران کے سفیر علی اصغر سلطانیہ کا کہنا تھا کہ آسٹریا میں ہونے والےدوروزہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔