آج شام یا رات بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نےآئندہ دو روز کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ ملک کے باقی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش دیر میں تیرہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی موہنجوداڑو اور لاڑکانہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا،اس کے علاوہ بہاولنگر اور رحیم یار خان میں چوالیس، خانپور، نورپورتھل اور ملتان میں تینتالیس، کراچی چونتیس، لاہور بیالیس، فیصل آباد اکتالیس، گلگت ستائیس، مظفرآباد تینتیس، اسلام آباد چھتیس، پشاور اڑتیس، کوئٹہ اکتیس اور مری میں تئیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔