دورہ سری لنکا کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ قذافی سڈیم میں شروع ہوگیا۔
قذافی سٹڈیم لاہورمیں کمپ کے پہلے روز پچیس کھلاڑیوں نے ٹریننگ میں حصہ لیا، اوپنگ بلے باز ناصر جمیشد بائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچرکے باعث دورہ سری لنکا کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے جبکہ مڈل آڈر بیٹس مین یونس خان کل کیمپ میں رپورٹ کریں گئے۔ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمورکا کہنا تھا کہ گرمی میں کھیل کی پریکٹس کھلاڑیوں کے لیے مفید ثابت ہوگی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ مختلف فارمیٹس کے لیے مختلف ٹیمیں بہتر فیصلہ ہے جبکہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت خوش آئند ہے اور وہ کسی بھی کپتان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیارہیں۔