راولپنڈی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ماڈل ایان علی کے خلاف کسٹم حکام کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت مقدمہ درج

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صابر سلطان کی عدالت میں کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، اس لیے عدالت ملزمہ ایان علی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت مقدمہ درج کرنے اور تفتیش کی اجازت دے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پچیس مئی کو ملزمہ ایان علی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت ماڈل ایان علی کا موقف سننے کے بعد ہی مقدمہ درج کرنے اور تفتیش کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ دے گی۔ عدالت نے ماڈل ایان علی اور کسٹم حکام کو طلب کرتے ہوئے سماعت پچیس مئی تک ملتوی کر دی۔۔