قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کا وزیراعظم کے خطاب میں اپنے سوالوں کے جواب نہ ملنے پر واک آؤٹ
اپوزیشن کو وزیراعظم کے ایوان میں آنے کا بے چینی سے انتظار تھا۔۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ وزیراعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن ارکان بھی خوب گرجے برسیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کے خطاب تک تو سب ٹھیک تھا لیکن جب سپیکر نےاپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو خطاب کی دعوت دی تو شور شرابہ شروع ہو گیا جس پر سپیکر نے تنبیہ بھی کی۔۔ اپوزیشن لیڈر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم یہاں اپنے سوالوں کے جواب لینے آئے تھے، وزیراعظم اپنی تقریر میں ان چیزوں کو بھی لے آئے جس کا افسانے میں ذکر تک نہ تھا۔ ان کی تقریر سے ہمارے سات سوال ستر تک پہنچ گئے ہیں وہ ایوان کا مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے جس کے بعد متحدہ اپوزیشن کے ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔