دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانcricketٹیم کاتربیتی کیمپ ایبٹ آبادمیں جاری ہے
یاسر شاہ کی ایم آر آئی رپورٹ کے مطابق ان کے گھٹنے میں انجری ہے جس کیلیے انہیں کم ازکم ایک ماہ تک مکمل ریسٹ درکار ہے ،،ایک ماہ کے بعد وہ ہلکی پھلکی ورزش شروع کر سکیں گے یوں بظاہر یاسر شاہ اب دورہ انگلینڈ کا حصہ بنتے نظر نہیں آتے پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ ہماری ریٹنگ کا اتنا براحال کیوں ہے ، شاہد آفریدی،حارث سہیل ،محمد حفیظ،عماد وسیم ،عمر اکمل ،سرفراز احمد اور ذوالفقار بابر بھی ان فٹ ہیںیہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ اظہر علی ،شعیب ملک ،محمد عرفان اور وہاب ریاض کا فٹنس ٹیسٹ زبردستی پاس کرایا گیا تھا،، ا فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کا جو ٹیسٹ لیا گیا تھا وہ آئی سی سی کے معیار سے حد درجہ کم تھا ،،اس حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر انٹرنیشنل لیول کا ٹیسٹ لیا جاتا شاید کوئی بھی کھلاڑی فٹ قرار نہ پاتا