پاکستان نےdefensiveنظام مزید بہتر بنانےکااعلان کردیا:مشیرخارجہ سرتاج عزیز
مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے،،کہ بھارت نے سپرسانک انٹرسیپٹر میزائل کےتجربے سے طاقت کاتوازن اپنے حق میں کرنے کی کوشش کی ہے،،اس تجربے سے طاقت کاتوازن بگڑنے کاخدشہ بھی ہے،،انہوں نے کہا،،کہ پاکستان اپنے دفاع سےغافل نہیں،، پاکستان کے دفاعی نظام کومزید بہتربنانے کےلیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کریں گے،مشیرخارجہ کاکہناتھا،،کہ واشنگٹن کےخیال میں چین کامقابلہ کرنےکے لیےبھارت کامضبوط ہوناضروری ہے،،اس لیے دفاعی معاملات میں بھارت کو امریکا کاتعاون حاصل ہے،،بھارت کی جانب سے تجربہ کیاگیا سپرسانک انٹرسپیٹرمیزائل بیلسٹک میزائل کو راستے میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،،