جعفرآبادکےDPOجہانزیب کاکڑنےمبینہ طورپرخودکشی کرلی،موت کی وجہ سامنےنہیں آسکی،پولیس نےتحقیقات شروع کردیں
ڈی پی او جعفرآباد جہانزیب کاکڑ نے اپنے دفترمیں خود کو گولی مارکر خودکشی کی،،عینی شاہدین اور پولیس اہلکاروں کے مطابق ڈی پی اومعمول کےمطاب دفترآئے،اورناشتے کے بعد سائلین سےملاقات کی،جس کے بعد ان کے دفتر کےسائیڈ روم سے گولی چلنے کی آواز سنائی دی،پولیس کےمطابق ڈی پی او کی موت گولی لگنے کے چند لمحوں بعد ہوگئی تھی،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل کھرل اور دیگراعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے،اور لاش کو ہسپتال منتقل کیا،جس کو پوسٹ مارٹم کے بعد کوئٹہ منتقل کیاجائےگا،پولیس نے موقع
سے پستول بھی برآمد کرلیاہے،جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر
دی گئی ہیں