خواجہ محمد آصف نےکہا ہےکہF16طیارے لینا ہمارا حق ہے،اس کی فراہمی روکنا آپریشن ضرب عضب کو متاثر کرے گا
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، مجموعی طور پر تعلقات بہتر ہیں، ہم امریکاکوحقانی نیٹ ورک سےمتعلق آگاہ کر چکےہیں، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ ایف سولہ طیاروں کےحق میں ہے لیکن کانگریس کےبعض ارکان مخالف ہیں، پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی روکنا زیادتی ہے، یہ آپریشن ضرب عضب کومتاثرکرےگا اپنےدفاع کیلیےکسی دوسرےملک سےبھی دفاعی ساز و سامان حاصل کر سکتےہیں، معاملہ حل نہ ہوا تو دوسرے ممالک سے طیارے خریدیں گے۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکامیں پاکستان مخالف کئی لابیزکام کر رہی ہیں جن میں بھارت سر فہرست ہے، ایک طرف پوری دنیا بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس کر رہی ہے۔۔ سب جانتے ہیں کہ مداخلت کون کر رہا ہے۔۔۔ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کےلیے ضروری ہے۔۔۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شکیل آفریدی پاکستان میں کئی جرائم میں ملوث ہے یہ معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔۔۔