Indianجنتاپارٹی کی ایم پی پونم بین تجاوزات کیخلاف مہم پرنکلیں تورام نگرمیں خودایک گٹرمیں جاگریں
پونم بین نئی دلی کے حلقہ جمنا نگر سے ایم پی ہیں ،حکمران جماعت کی جانب سے کلین دلی کمپین میں شریک اراکین اسمبلی میں پونم بھی شامل ہیں ،،رام نگر کے علاقے میں تجاوزات کیخلاف آگاہی مہم کیلیے نکلی پونم بین کا واسطہ عین اس وقت ایک ناگہانی مصیبت سے پڑا جب وہ لوگوں کو تجاوزات کیخلاف ہدایات دے رہی تھیں ،علاقے کی مین سیوریج لائن کے اوپر کھڑی پونم کا پیر اچانک پھسلا اور وہ دس فٹ نیچے بہتی ڈرین لائن میں جا گریں پونم بین کے سر اور چہرے پر شدید چوٹ آئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،،ڈاکٹرز نے پونم کی حالت خطرے سے باہر قرار دیتے ہوئے انہیں پبلک میٹنگز میں شرکت سے روک دیا ہے