پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے سامنے تین واضح دلیلیں پیش کر دیں
پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں بھارت کی طرح لگائی بجھائی اور ادھر ادھر کی مارنے کی بجائے ٹھوس دلائل سے کام لیا۔۔ پاکستانی وکیل خاور قریشی نے عدالت کے سامنے تین دلیلیں پیش کیں۔۔ پہلی دلیل۔۔ یہ کیس ہنگامی نوعیت کا نہیں جسے سنا جائے۔۔۔ دوسری دلیل۔۔ کرمنل کیس کو لے کر عالمی عدالت انصاف سے رجوع نہیں کیا جا سکتا۔۔ تیسری دلیل۔۔ عالمی عدالت انصاف اس کیس کو سننے کا اختیار نہیں رکھتی۔۔ پاکستانی وکیل نے ان دلیلوں کے حق میں عدالت کے چارٹر کا حوالہ بھی دیا۔۔ جس کے تحت ماضی میں کئی کیسز کو نمٹایا گیا