پیپلزپارٹی کی طاقت سے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہوں,سابق صدر آصف زرداری

پشاور میں فاٹا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کاکہناتھا کہ اکیلا نہیں ہوں میرے ساتھ پوری پارٹی ہے جس کی طاقت ورکرز ہیں، پارٹی کی طاقت سے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے معلوم ہے کہ موجودہ حکومت نا اہل ہے،ان سے کوئی امید نہ رکھے،اب صرف نواز کا نہیں سب کا شوختم ہوگا،کپتان کہتا ہے میں جیل چلا گیا تو پارٹی کا کیا بنے گا،پارٹی چلانے والے جیل جانے سے نہیں ڈرتے۔ فاٹا میں پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے فاٹا سے پانچ وزرا لیے اور فنڈ تین ارب سے بڑھا کر انیس ارب کیا،چاہتا ہوں کسان اور غریب کا بیٹا میرا وزیر بنے،پختونوں کو شناخت دی،اختیارات بھی دیں گے، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں کوئی مہم نہیں چلائی کوئی جلسہ نہیں کیا، اس لیے یہ نہ دیکھو پچھلے انتخابات میں کتنی نشستیں حاصل کی تھیں، یہ دیکھو اب کتنی نشستیں حاصل کرسکتے ہیں