سپاٹ فکسنگ کیس میں پیشرفت، شرجیل خان کا بچنا دشوار ہو گیا,پی سی بی ٹربیونل میں معطل کرکٹر کا دبئی میں ہونے والا اعترافی وڈیو بیان پیش کر دیا گیا

شرجیل خان سپاٹ فکسنگ کیس میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا آغاز ہو گیا۔ سماعت میں شرجیل خان کے دبئی میں لیے گئے انٹرویوز اور میچ کی فوٹیجز چلائی گئی، شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے ٹریبیونل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا دفاع مظبوط ہے ، مثبت فیصلے کے لیے پر امید ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے دعوی کیا کہ شرجیل خان نے خالد لطیف کیساتھ ملکر نا صرف بوکیز سے ملاقات کو تسلیم کیا ہے بلکہ غیر ارادی طور پر دو ڈاٹ بالز کھیلنے کا بھی اعتراف کیا ہے, شرجیل خان کیس میں اب پی سی بی مزید انٹرویوز اور ویڈیوز پیش کرے گا جبکہ معطل کرکٹر اپنے گواہان کو سامنے لائیں گے