پاکستان اور چین اپنے عوام کے مفاد کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں: نوازشریف
چین کے شہر ہینگ زو میں وزیر اعظم نوازشریف سے کیمونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری چی جن نے ملاقات کی،،جس میں پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،،کیمونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری نے وزیراعظم نوازشریف کو زی جیانگ صوبے کے تاریخی اور معاشی پس منظر پر بریفنگ بھی دی،اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کاکہنا تھا،،کہ پاکستان اور چین گہرے اور مضبوط دوست ہیں،جو تاریخی اور ثقافتی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا،،سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ اہم منصوبہ ہے،،اس موقع پر چی جن کا کہناتھا،،کہ زی جیانگ صوبے کے پاکستان کے ساتھ مضبوط کاروباری تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کےقریبی تعلقات عوامی سطح پرروابط میں تبدیل ہوگئےہیں،