ننھے منینز ایک بار پھر اپنی شرارتوں سے مداحوں کو محظوظ کرنے آرہے ہیں

کائل بالڈا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم'ڈسپیکبل می تھری'دوہزار دس اور دوہزار تیرہ میں بننے والی بلاک بسٹر فلموں کا سیکوئل ہے، فلم کی کہانی ایک راک سٹار سے متعلق ہے جو نایاب گلابی ہیرا چرا لیتا ہے
'ڈسپیکبل می تھری'کے نئے کرداروں میں فلم کے پرانے کردار گرو کے جڑواں بھائی ڈرو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔تھری ڈی ایڈوانچر فلم کے ڈائیلاگ معروف اداکار سٹیو کیریل، کرسٹین وگ، جینی سلیٹ، میرانڈا کوسگروو اوررسل برینڈ کی آوازوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ مزاح سے بھرپورفلم 'ڈسپیکبل می تھری' آئندہ ماہ تیس جون کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔