امریکہ نے شامی حکومت پر ایک اور بڑا الزام لگا دیا
امریکہ نے شامی حکومت پر ایک اور بڑا الزام لگا دیا ،، امریکہ کا کہنا ہے کہ دمشق کے باہر فوجی جیل میں ہزاروں قیدیوں کو اذیت اور پھانسی دی جاتی تھی،، اور شواہد چھپانے کیلئے شامی حکومت نے قیدیوں کی لاشوں کو جلا دیا ،،امریکی محکمہ خارجہ نے سیٹلایٹ سے لی گئی چند تصاویر جاری کی ہیں جو اس عمارت کی ہیں جو شواہد چھپانے کے لیے بنائی گئی،، تاہم شام کا تاحال اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا،، یاد رہے کہ فروری میں ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ 2011 سے 2015 کے درمیان شامی جیل میں ہر ہفتے بڑے پیمانے پر پھانسیاں دی جاتی رہی ہیں،، تاہم شامی حکومت نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’بے بنیاد‘ اور ’بے معنی‘ قرار دے دیا تھا۔